حیدرآباد۔13۔مارچ (اعتماد نیوز)تلنگانہ کے صدر پردیش کانگریس پونالا لکشمیا
نے آج ٹی آر ایس کے صدر کے چندرا شیکھر راؤ پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ کے
چندرا شیکھر راؤ اپنے الفاظ کے ذریعہ عوام کو دھوکہ دیتے ہیں۔ انہوں نے
اسکی مثال دیتے ہوئے کہا کہ سابق میں کے سی آر نے تلنگانہ کی تشکیل پر
دلت
طبقہ سے وزیر اعلی بنانے اور مسلم رکن کو نائب وزیر اعلی بنانے کا وعدہ کیا
۔لیکن اب تلنگانہ کے حواب جب شرمندہ تعبیر ہوا تو وہ اپنے وعدہ سے مکر
گئے۔ انہوں نے آج رگھو ناتھ پلی میں انتخابی تشہیر کے دوران کہا کہ کانگریس
تلنگانہ میں 15لوک سبھا حلقوں اور 100ایم پی حلقوں میں کامیابی حاصل
کریگی۔